اوکاڑہ: پیشی پر عدالت میں آئے باپ بیٹا قتل، ایک ملزم گرفتار

Last Updated On 10 March,2020 04:56 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں پیشی پر عدالت میں آئے باپ بیٹے کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

حویلی لکھا کے رہائشی راجہ خان اور نجم خان قتل کیس میں بری ہوکر دیپالپور کچہری سے گھر جا رہے تھے کہ دو افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد دونوں باپ بیٹے چل بسے۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، دوسرا ملزم فرار ہو گیا۔

ڈی پی او اوکاڑہ کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کے سبب پیش آیا۔ دوسرے ملزم کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔