صوبے کے ساڑھے 3 کروڑ افراد کو صحت کارڈز دیئے جائیں گے: وزیراطلاعات پنجاب

Last Updated On 10 March,2020 01:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کرونا کے معاملے پر تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، عوام بے جا خوف محسوس نہ کریں، صوبے کے ساڑھے 3 کروڑ افراد کو صحت کارڈز دیئے جائیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے متعلق قوم میں آگاہی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ دہشت گردی کی طرح کرونا وائرس کو شکست دیں گے۔ محکمہ اطلاعات کرونا سے متعلق زیرگردش افواہوں کے تدارک کیلئے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کیلئے بھی خصوصی پروگرام تشکیل دے رہے ہیں، کرونا سے پوری قوم نے مل کر لڑنا ہے۔