آصف زرداری اور بلاول کی کرپشن کسی سے ڈھکی چھپی نہیں: فیاض الحسن چوہان

Last Updated On 03 March,2020 03:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول کی کرپشن کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، بلاول نے بچپن میں کرپشن کے بڑے کارنامے سرانجام دیئے۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بلاول بھٹو زرداری پنجاب میں ووٹ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ کرائے کے لوگ لا کر چھوٹے چھوٹے جلسے کرتے ہیں، بلاول ہمیں جمہوریت کا درس دیتے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا سندھ کے صحافی عزیز میمن کے قتل کی 4 روز تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، بلاول بھٹوزرداری کے منہ سے آزادی صحافت کی بات زیب نہیں دیتی، آصف زرداری نے ایان علی کے ذریعے کرپشن کو ایجاد کیا۔ انہوں نے کہا رانا مشہود پر خود کرپشن کے بڑے بڑے الزامات ہیں، شہباز شریف کے دور میں سوا سات لاکھ بچے سکولوں سے باہر نکلے۔
 

Advertisement