بھارت غلطی کرے گا تو بھگتے گا: فیاض الحسن چوہان

Last Updated On 19 February,2019 03:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بڑے ٹھنڈے مزاج میں بھارت کو پیغام دیا ہے کہ پلوامہ واقعہ سے پاکستان کا تعلق نہیں، انھوں نے ہمسایہ ملک کو تحقیقات کی دعوت دی۔ بھارت غلطی کرے گا تو بھگتے گا.

فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ دہشتگردی واقعے سے پاکستان کااور کسی ریاستی ادارے کاتعلق نہیں ،یہ بھارت کی تاریخ ہے کہ جو بھی واقعہ ہووہ بی جے پی سرکار اور آر ایس ایس کے ڈرامے ہیں۔ کشمیر میں واقعے سے پوری دنیامیں بھارت کاچہرہ بے نقاب ہوا، بھارت خود حملےکراکے الزام پاکستان پرلگاتاہے، اگربھارت نے غلطی کی تو اسے بھگتےگا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس طرح کی سوچ وہی لیڈر دے سکتا ہے جس کی سوچ سیمنٹ سریا سے ہٹ کر ہو اور جس کا پرچی پکڑ کر سانس خشک نہ ہوتا ہو۔ پاکستان کا لیڈر وہ ہے جس کا دل کارخانوں کی بجائے عوام کیلئے دھڑکتا ہے، وزیراعظم نےآج پوری دنیاکوپیغام اور بھارت کو تحقیقات کی دعوت دی ہے۔
 

Advertisement