کھڈیاں خاص: مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

Last Updated On 10 March,2020 11:55 am

کھڈیاں خاص: (دنیا نیوز) قصور کے قریب کھڈیاں خاص میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونیوالوں میں ماں بیٹی اور بھتیجی شامل ہیں۔

کھڈیاں خاص کے گاؤں دھالہ کلاں میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 30 سالہ ماں بشریٰ بی بی، 6 سالہ بھتیجی آمنہ اور 7 سالہ بیٹی فائزہ شامل ہیں۔

متاثرہ خاندان ڈھیلوں سے مویشیوں کے لئے خشک مٹی نکال رہا تھا کہ اچانک مٹی کا بڑا تودہ انکے اوپر آن گرا، ماں بیٹی اور بھتیجی موقع پر ہی جاں بحق گئیں جبکہ دیور مظفرعلی شدید زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔