نارووال: ڈاکو خاتون سے اڑھائی لاکھ نقدی، 5 تولے طلائی زیورات لوٹ کر فرار

Last Updated On 03 March,2020 04:15 pm

نارووال: (دنیا نیوز) نارووال میں دو ڈاکو گن پوائنٹ پر خاتون سے اڑھائی لاکھ روپے نقدی، 5 تولے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نارووال کے تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ خواجگان میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی، اس واردات میں دو ڈاکو گن پوائنٹ پر خاتون سے اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی، پانچ تولے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے جس خاتون کو لوٹا وہ بنک سے رقم نکلوا کر رکشہ پر گھر جا رہی تھی۔

ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نے حاصل کر لی ہے، فوٹیج میں ہیلمٹ پہنے ڈاکو واردات کر رہے ہیں اس دوران ڈاکو فوٹیج میں رکشہ ڈرائیور کو تھپڑ مارتے دکھائی دے رہے ہیں۔
 

Advertisement