لاہور: (دنیا نیوز) وفاق کے بعد پنجاب کے بھی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مستعفی ہوگئے، احمد جمال سکھیرا نے اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب کو بھیجوا دیا ہے۔
تحریک انصاف حکومت کے لئے مشکلات میں اضافہ ہونے لگا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد جمال سکھیرا نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہو رہے ہیں جبکہ وزیر قانون راجہ بشارت کہتے ہیں کہ استعفی موصول ہو گیا ہے، اس پر حکومت پنجاب جلد کوئی فیصلہ کرے گی۔