فقیر والی: ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کا شوق گیارہ سالہ بچے کی جان لے گیا

Last Updated On 18 February,2020 11:37 pm

فقیر والی: (دنیا نیوز) چین کی مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کا شوق گیارہ سالہ بچے کی جان لے گیا۔

تفصیلات کے مطابق چین کی مشہور ویڈیو شیئرنگ والی ایپ ٹک ٹاک ایک اور جان لے گئی، فقیر والی کے نواحی گاؤں 137 سکس آر میں دو دوست پسٹل سے ٹک ٹاک بنا رہے تھے کہ اسی دوران فائر ہوگیا، 11 سالہ عابد علی موقع پر ہی چل بسا۔

پولیس نے عابد علی کی ہلاکت کے بعد ملزم نعیم کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔