5 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے، کیپٹن (ر) لیاقت علی بھی تبدیل

Last Updated On 15 February,2020 08:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) انسپکٹر جنرل پولیس شعیب دستگیر نے 5 پولیس افسران کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کو تبدیل کرکے ایس ایس پی ایڈمن تعینات کر دیا گیا

دنیا نیوز کے مطابق سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کو تبدیل کرکے ایس ایس پی ایڈمن تعینات کر دیا گیا۔ ڈی پی او جہلم کیپٹن(ر) سید حماد عابد کو چیف ٹریفک آفیسر لاہور تعینات کر دیا ہے، رانا عمر فاروق کو ڈی پی او جہلم بنا دیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز ایس پی یو پنجاب محمد بلال قیوم کو ایڈیشنل ایس پی سی آر او لاہور تعینات کر دیا گیا۔ تقرری کے منتظر کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی کو ایڈیشنل ایس پی شیخوپورہ کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا۔
 

Advertisement