6 ماہ کی تنخواہ مانگنا جرم بن گیا؟ فیکٹری مالکان کی فائرنگ، دو مزدور جاں بحق

Last Updated On 17 February,2020 05:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقہ فیروز والا میں تنخواہ مانگنے جرم بن گیا۔ 6 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر مزدوروں نے احتجاج کیا تو فیکٹری مالکان نے فائرنگ کر کے دو مزدوروں کو قتل کر ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے فیروز والا میں ایک افسوس ناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں پر فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں نے 6 ماہ کی تنخواہ نہ ملنے کے بعد احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران مزدوروں کی طرف سے فیکٹری میں توڑ پھوڑ کی گئی اس دوران فیکٹری مالکان کی طرف سے احتجاج کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر دو مزدور رضوان اور رمضان جاں بحق ہو گئے۔

واقعہ کے بعد مزدوروں نے احتجاج کے دوران کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے، جبکہ فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔
 

Advertisement