شرقپور شریف: گھر کی چھت گر گئی، 2 بچے جاں بحق، 2 افراد زخمی

Last Updated On 19 February,2020 12:04 pm

شرقپور شریف: (دنیا نیوز) شرقپور شریف میں خستہ مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

شرقپور شریف کے نواحی گاؤں غازی پور میں خستہ ہال مکان کی چھت گر گئی جس کے باعث ملبے تلے دب کر 2 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ باپ اور دادا زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو آپریسن کیا اور زخمیوں و جاں بحق ہونے والے افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شرقپور پہنچایا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ نشا اور 13 سالہ اللہ رکھا جبکہ زخمیوں میں والد ذوالفقار اور دادا محمد علی شامل ہیں، حادثہ کے بعد علاقہ میں سوگ کی فضا ہے۔
 

Advertisement