پھول نگر: گتے کی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

Last Updated On 29 February,2020 03:31 pm

پھولنگر: (دنیا نیوز) پھول نگر ملتان روڈ بائی پاس پر نجی پیپر مل میں بوائلر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عارف، عدنان، ندیم اور مراتب شامل ہیں، واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں حادثے کی جگہ پہنچیں، زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال پھول نگر منتقل کیا، حادثے میں 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جنہیں علاج کیلئے لاہور منتقل کر دیا گیا، افسوسناک واقعے پر علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔
 

Advertisement