اوکاڑہ: (دنیا نیوز) پتنگ بازی کے دوران دھاتی ڈور بجلی کے تار سے الجھ گئی، کرنٹ لگنے سے 12 سالہ بچہ جھلس کر زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اوکاڑہ کے علاقے اللہ داد کالونی میں پتنگ اڑاتے ہوئے بارہ سالہ بچہ نجف شہزاد دھاتی ڈور بجلی کی مین لائن سے ٹکرانے کے باعث جھلس گیا، بچے کا 90 فیصد جسم بری طرح متاثر ہوا ہے جسے زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بچے کو طبی امداد دی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ پولیس اس واقعے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے اور اتفاقی حادثہ کا نام دیا جا رہا ہے، اہل علاقہ نے ڈی پی او اوکاڑہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ فروشوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے جس کی وجہ سے معصوم بچے آئے روز زخمی ہو جاتے ہیں یا زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔