لاہور: ( روزنامہ دنیا) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے وزیر اعلیٰ ہاؤس، پنجاب سول سیکرٹریٹ اور جنرل ہسپتال کو سولر پر منتقل کرنے کا اعلان کر دیا، تینوں ادارے رواں سال سولر پر منتقل کر دیئے جائیں گے۔
وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا ہے کہ تین میگا واٹ کے سولر منصوبے سے تینوں ادارے مکمل ہوں گے۔ اپ گریڈ ٹو سولرمہم کے تحت عوام میں سولر انرجی کے فروغ پر شعور اجاگر کر رہے ہیں۔’’ بجلی بناؤ اپنے لئے، قوم کے لئے مہم کا آغاز بھی کر دیا۔
انہوں نے کہا سولر ماحول دوست اور سستا ذریعہ توانائی ہے۔ پوری دنیا ماحول دوست ذرائع توانائی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، ہمیں کلین اور گرین ذرائع انرجی کو فروغ دینا ہوگا۔