پنجاب اور پختونخوا میں موسلا دھار بارشیں، حادثات میں 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Last Updated On 06 March,2020 04:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں طوفانی بارشوں سے تباہی، چھتیں گرنے سمیت متعدد حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی۔ بارشوں اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ، صادق آباد نہر میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔

پنجاب میں پاکپتن، اٹک، مظفر گڑھ، کبیر والا، لودھراں اور اوکاڑہ میں چھتیں زمین بوس ہو گئیں۔ ملبے تلے دب کر دو بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ اوکاڑہ میں بارش کے باعث پھسلن سے بس الٹ گئی، حادثے میں 15 افراد زخمی ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں بھی بارشوں سے جانی نقصان ہوا۔ خیبر پختونخوا میں بارشوں سے حادثات میں پانچ بچوں سمیت7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے 8 مکانوں کی بھی نقصان پہنچا۔
 

Advertisement