آئی ایٹ پولیس مقابلے کا ڈراپ سین، دونوں شہریوں کی ہلاکت اہلکاروں کی فائرنگ سے ہوئی

Last Updated On 11 March,2020 04:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایٹ پولیس مقابلے کا ڈراپ سین ہو گیا، پولیس مقابلے میں دونوں شہریوں کی ہلاکت پولیس کی فائرنگ سے ہوئی۔ پولیس نے شہریوں کو ڈاکو سمجھ کر فائر کھولا، زخمی شہریوں نے سب بتا دیا۔

چند روز پہلے آئی ایٹ پولیس مقابلے کا کچا چٹھا کھل گیا، دنیا حقائق سامنے لے آیا، پولیس سے بچنے کے لئے ڈاکو نے نجی ہسپتال کی کیری میں پناہ لیکر نو افراد کو یرغمال بنایا۔ پولیس اہلکاروں نے کیری میں موجود نجی ہسپتال کے ملازمین کو ڈکیت سمجھ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے دو شہری موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے۔

فائرنگ سے زخمی ہونیوالے شہریوں نے دنیا نیوز کو سب کچھ بتا دیا۔ پولیس حکام نے اس مجرمانہ غفلت کی انکوائری کروانے کا لولی پاپ دے دیا۔