اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصل واوڈا کی نااہلی کیس کی سماعت 18 مارچ کو ہوگی۔ عدالت نے فیصل واوڈا، کابینہ ڈویژن، سیکرٹری قانون الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر رکھا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت کی کازلسٹ لسٹ جاری کر دی ہے۔ عدالت نے فیصل واوڈا کو بطور وفاقی وزیر فوری کام سے روکنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ 24 فروری کو بیچ کی عدم دستیابی پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی، فیصل واوڈا پر کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے کا الزام ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فیصل واوڈا کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت دوہری شہریت رکھتے تھے، فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں دوہری شہریت چھوڑنے سے متعلق غلط بیانی کی، شہری میاں محمد فیصل نے فیصل واوڈا کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔