ن لیگ کے اندر سے شہباز شریف کی واپسی کا مطالبہ ہو رہا ہے: فردوس عاشق اعوان

Last Updated On 11 March,2020 03:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ کے اندر سے شہباز شریف کی واپسی کا مطالبہ ہو رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ ن لیگ نے بھی اپنالیا ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سجماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا قوم کو مبارک ہو ن لیگ کے اندر بھی تبدیلی آ رہی ہے، یہ وزیراعظم عمران خان کی سیاسی محنت کی جیت ہے۔