لاہور: (دنیا نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین ملکی ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔
لاہور میں عالمی یوم خواتین سے متعلق ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمیں خواتین کی قربانیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کردار کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں خواتین کو تمام جائز حقوق ملیں گے، جس کیلئے قانون سازی کی جا رہی ہے، پاکستانی خواتین ملکی معیشت کے ہر شعبے میں اپنا حصہ بھرپور انداز میں ڈٓال رہی ہیں۔