اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے، ہندو جنونی پاگل جتھوں نے بے گناہوں کا خون بہا کر دو قومی نظریہ کی صداقت کو تسلیم کرلیا۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قائد اعظم کے نظریے کی سچائی کی گواہی آج ہر بے گناہ بھارتی مسلمان کا گرتا ہوا لہو دے رہا ہے، بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام بھارت میں رہنے والی اقلیتوں کو واضح پیغام ہے کہ ان کی بھارت میں میں جان و مال محفوظ نہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلمت اور شب خون کی داستان نئی نہیں، لیکن مودی کے دور میں ہندو انتہا پسندی عروج کو جا پہنچی ہے، آج مودی کا فسطائی نظریہ بانیان ہندوستان کے فلسفے پر کالک مل رہا ہے، اقلیتیں تباہ حال ہیں اور معاشرہ منقسم ہے۔