'نوازشریف کی واپسی کا وقت آ پہنچا، ڈی پورٹ کرانے کے لیے برطانیہ کو خط لکھیں گے'

Last Updated On 01 March,2020 06:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کا وقت آ پہنچا، اگلے ہفتے ڈی پورٹ کرانے کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھیں گے۔ افغان امن معاہدہ عمران خان کے نظریئے کی تائید ہے، افغانستان میں امن پورے خطے کے استحکام کے لئے ضروری ہے۔ امن معاہدے کیلئے پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھنے کےلائق ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے ہمیشہ یہی کہا کہ جنگ نہیں، ڈائیلاگ ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ افغان امن معاہدہ دراصل عمران خان کے نظریے کی تائید ہے جس کا اظہار وہ افغان جنگ کے آغاز سے کرتے آرہے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق کا مزید کہنا تھا کہ افغان بھائیوں نے جنگ کے باعث تکلیفیں اٹھائیں، امن و استحکام ان کا حق ہے۔ افغانستان میں امن پورے خطے کے استحکام کے لئے ضروری ہے۔ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کے لائق ہے۔
 

Advertisement