پاکستان نے ثابت کر دکھایا کہ ہماری امن پسندی کمزوری نہیں: فردوس عاشق اعوان

Last Updated On 27 February,2020 02:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان نے ثابت کر دکھایا کہ ہماری امن پسندی کمزوری نہیں، دنیا نے جان لیا کہ پاکستان اپنی خود مختاری، سلامتی اور دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہماری بہادر افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پاک فضائیہ نے بھارتی غرور کا بت پاش پاش کیا۔
 

Advertisement