اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن لیڈر پر تنقید کرتے ہوئے ان سے پوچھا ہے کہ شہباز صاحب ‘’ساریاں گلاں دی اِک گل’’ وطن واپس کب آ رہے ہیں؟
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے جماعت اور اپوزیشن چلانے والے آپ ملکی تاریخ کے نرالے اپوزیشن رہنما ہیں۔ دماغ کی بجائے انگلی کے اشاروں پر معیشت کو گھمانا اور بیڑہ غرق کرنا آپ اور سمدھی جی کا ہی کمال تھا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شہباز صاحب آپ نے دس سال مائیک گرائے، چھ مہینوں میں بجلی واپس نہ آئی تو نام بدل دینا کے نعرے لگائے، آصف زرداری کو گھسیٹنے جیسی بھڑکیں ماریں، لمبے بوٹ پہن کر پانی میں اترنے کی شعبدہ بازی کے سوا آپ کو آتا کیا ہے؟
معاون خصوصی نے لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کو بھی اپنی ٹویٹ میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہرانا صاحب! حکومت کے بارے میں سوچنے کی بجائے اپنے منشیات کے کیس کی فکر کریں۔ ضمانت ہوئی ہے، ابھی آپ بری نہیں ہوئے۔