اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کا بیان ان کے اپنے دور کی کہانی ان کی زبانی ہے، وہ پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، لیکن کام نہیں کر رہے۔
اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ‘تمہی نے درد دیا، تمہی دوا دو گے’، عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں کے منہ سے ان کے حل کی بات قوم کے ساتھ ایک کھلا مذاق ہے۔ شہباز شریف کا بیان ان کے اپنے دور کی کہانی ان کی زبانی ہے۔
"تمہی نے درد دیا کیا تمہیں دوا دو گے"عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں کے منہ سے ان کے حل کی بات قوم کے ساتھ ایک کھلا مذاق ہے۔شہبازشریف کا بیان ان کے اپنے دور کی کہانی ان کی زبانی ہے۔آپ کے دورکے بندکارخانے عوام کے ذہنوں پرابھی نقش ہیں۔عمران خان بندصنعت کا پہیہ چلا رہے ہیں۔ pic.twitter.com/SFpErpvEXi
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 24, 2020
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف دور کے بند کارخانے عوام کے ذہنوں پر ابھی نقش ہیں۔ عمران خان بند صنعت کا پہیہ چلا رہے ہیں۔ شہباز صاحب آپ پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، لیکن کام نہیں کر رہے۔ قوم کے بچوں کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والے عدالت سے چھٹی لے کر بیرون ملک اولاد کے وسائل بڑھانے میں مصروف ہیں۔
شہباز صاحب آپ پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، لیکن کام نہیں کر رہے۔قوم کے بچوں کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والے عدالت سے چھٹی لے کر بیرون ملک اولاد کے وسائل بڑھانے میں مصروف ہیں۔بیرون ملک بیٹھ کر بیان داغنے پر کیوں اکتفا کر رہے ہیں؟آپ پاکستان آنے سے کیوں گریزاں ہیں؟
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 24, 2020
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ بیرون ملک بیٹھ کر بیان داغنے پر کیوں اکتفا کر رہے ہیں، آپ پاکستان آنے سے کیوں گریزاں ہیں۔