گوجرانوالہ: پولیس اور منشیات فروشوں کے مابین فائرنگ، ایس ایچ او زخمی

Last Updated On 15 March,2020 10:13 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) تھانہ باغبانپورہ کے علاقے نوشہرہ روڈ پر پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او زخمی ہو گیا، انسپکٹر عارف خان کو دو فائر لگے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا گھیرائو کر کے ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔

گوجرانولہ میں نوشہرہ روڈ کے علاقے چاہ تیلیاں والا میں پولیس نے منشیات فروشوں کے ڈیرے پر چھاپہ مارا، ڈیرے سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، منشیات فروشوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او باغبانپورہ انسپکٹر عارف خان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان میں ندیم بٹ، امین بٹ اور بینوں بٹ شامل ہیں، انسپکٹر عارف خان کو دو فائر لگے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا گھیرائو کرلیا گیا، ملزمان کی تلاش کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔