گوجرانوالہ: غیرت کے نام پر دو خاندانوں میں جھگڑا، ایک شخص جاں بحق

Last Updated On 03 February,2020 05:33 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں غیرت کے نام پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں کرلکے میں غیرت کے نام پر دو خاندانوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جھگڑے میں فائرنگ ہوئی جس کے باعث سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، فائرنگ کی زد میں آ کر پانچ افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چار روز قبل انصر نے اپنی محلے دار لڑکی سونیا سے پسند کی شادی کی تھی، شادی کے بعد دونوں انصر، سونیا اور گھر والوں کیساتھ گاؤں چھوڑ کر چلے گئے۔

پولیس کے مطابق انصر کے گھر والے آج گاؤں واپس آئے تو لڑکی کے گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا، لڑائی کے دوران فائرنگ کے باعث لڑکی کا چچا غفور چل بسا۔ تفتیش جاری ہے۔
 

Advertisement