گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) ادھار رقم واپس نہ کرنے پر فیکٹری مالکان نے مبینہ طور پر بدترین تشدد کے بعد محنت کش کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ باغپانپورہ کے نواحی علاقہ نوشہرہ روڈ پر ادھار رقم واپس نہ کرنے پر فیکٹری مالکان نے نوجوان پر مبینہ بدترین تشدد کیا، تشدد سے محنت کش گلفام زندگی کی بازی ہار گیا۔
جاں بحق نوجوان کے ورثاء نے اعوان چوک روڈ پر احتجاج کیا، مظاہرین نے انصاف دو انصاف دو کے نعرے لگائے۔
ہلاک ہونے والے نوجوان گلفام کے بھائی کا کہنا ہے کہ جسم پر بدترین تشدد کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں، میرے بھائی کو بااثر فیکٹری مالک اور اسکے گن مینوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
ورثاء کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت اعلیٰ حکام ہمیں انصاف دلائیں۔
دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست تاحال موصول نہیں ہوئی، درخواست ملتے ہی ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کریںگے۔