گوجرانوالہ: حافظ آباد روڈ پر ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 3 نوجوان جاں بحق

Last Updated On 28 December,2019 03:26 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3 دوست جاں بحق ہو گئے، ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

حافظ آباد روڈ پر لدھیوالہ وڑائچ کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 دوست حبیب الرحمن، دلاور حسین اور محمد نواز موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے بعد جاں بحق تینوں افراد لدھیوالہ کے ہی رہائشی ہیں جو صبح مزدوری کیلیے گھر سے نکلے تھے، حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا۔ پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
 

Advertisement