گوجرانوالہ: بچوں کیلئے خرچہ مانگنے پر شوہر نے بیوی کو پھندا دیکر مار ڈالا

Last Updated On 10 December,2019 06:06 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ کے تھانہ لدھے والا کے علاقہ میں خرچہ مانگنے پر شوہر نے اپنی بیوی کو پھندا دے کر قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانے لدھے والا کے علاقہ میں بچوں کا خرچہ مانگنے پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا، شوہر شاہد نے اپنی بیوی آسیہ کو پھندا دے کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ آسیہ پانچ بچوں کی ماں تھی، ملزم شاہد کو گرفتار کر لیا ہے، دونوں کے درمیان خرچے کی وجہ سے جھگڑا ہوا تھا۔