گوجرانوالہ: پولیس کے ساتھ مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، تین فرار ہونے میں کامیاب

Last Updated On 25 November,2019 04:14 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ گرجاکھ کے علاقے کوٹلی رستم میں پولیس مقابلہ ہوا، چار ڈاکو گھر میں واردات کرکے نکلے تو پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق گوجرانولہ پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکوؤں ہلاک ہو گیا،جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کے لئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی تاحال شناخت نہ ہو سکی۔