بھوآنہ میں 3 فٹ کے محسن نے ڈھائی فٹ کی امتیاز بی بی کو جیون ساتھی بنالیا

Last Updated On 20 November,2019 12:14 pm

بھوآنہ: (دنیا نیوز) بھوآنہ میں 3 فٹ کے محسن نے ڈھائی فٹ کی امتیاز بی بی کو جیون ساتھی بنالیا۔ دوسری طرف اوکاڑہ کا کاشف بھی لاہور کی سحر بانو کو بیاہ لایا۔

بھوآنہ کے نواحی علاقے صابوآنہ کے رہائشی 3 فٹ کے محسن علی کی ڈھائی فٹ کی امتیاز بی بی سے شادی ہوئی۔ تقریب میں رشتہ داروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ دلہا محسن کا کہنا تھا آج خوشی کا دن ہے، امتیاز بی بی کو خوش رکھوں گا۔ تقریب میں دلہا کے اہلخانہ نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔

شادی کی دوسری تقریب میں اوکاڑہ کے کاشف نے لاہور کی سحر بانو کو زندگی کا ساتھی بنا لیا۔ اس موقع پر دلہا کے اہل خانہ، والدین اور دوست بھی خوشی سے نہال تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پستہ قامت دوست کی شادی ان سب کے لئے خوشی کا باعث ہے۔
 

Advertisement