اوکاڑہ: چار ڈاکوؤں نے مٹھائی کی دکان لوٹ لی، پولیس حسب معمول 30 منٹ تاخیر سے پہنچی

Last Updated On 18 November,2019 12:23 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ تھانہ بی ڈویثرن دیپالپور روڈ پر چار ڈاکوؤں نے مٹھائی کی دکان کو لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو 10 منٹ تک دکان میں موجود گاہکوں سے لوٹ مار کرتے رہے۔ فوٹیج میں ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوران واردات کال کے باوجود پولیس موقع پر 30 منٹ بعد پہنچی۔

اس دوران ڈاکو ڈیڑھ لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس تاحال ڈاکوؤں کا سراغ لگانے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ عوام نے ضلع بھر میں ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے ۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو 10 منٹ تک دکان میں موجود گاہکوں سے لوٹ مار کرتے رہے۔ فوٹیج میں ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوران واردات کال کے باوجود پولیس موقع پر30 منٹ بعد پہنچی۔ اس دوران ڈاکو ڈیڑھ لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس تاحال ڈاکوؤں کا سراغ لگانے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ عوام نے ضلع بھر میں ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔
 

Advertisement