وہاڑی: (دنیا نیوز) جائیداد کے تنازع پر نواحی گاؤں 76 ڈبلیو بی میں باپ نے بیٹے کو موت کی ابدی نیند سلا دیا۔
پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ وہاڑی میں پیش آیا جہاں نواحی گاؤں 76 ڈبلیو بی میں جائیداد کے تنازع پر باپ نے اپنے ہی بیٹے کو قتل کر ڈالا۔
پولیس کے مطابق اسلم سندھو نامی شخص نے اپنے بیٹے سلیم کو فائرنگ کر کے مار ڈالا جبکہ تھانہ ٹھینگی پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔