لاہور میں میٹرو بس کے تمام سٹیشنز پر وائی فائی کی سہولت ختم

Last Updated On 11 November,2019 03:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں میٹرو بس کے تمام سٹیشنز پر وائی فائی کی سہولت ختم کر دی گئی، اس کا مقصد بس کے انتظار میں بیٹھے مسافروں کو ٹیکنالوجی کی سہولت سے آراستہ کرنا تھا۔

میٹرو بس کے سٹیشنز پر موجود کیمرے اور کمپیوٹرز بھی اسی انٹرنیٹ سے منسلک تھے، اس سے قبل ریونیو بڑھانے کے لئے کرائے میں دس روپے کا اضافہ بھی کیا گیا تھا۔

جی ایم آپریشنز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیز شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کے احکامات کی روشنی میں وائی فائی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے وائی فائی بند کرنے کا حکم دیا۔
 

Advertisement