خانیوال: (دنیا نیوز) ایم فور موٹر وے پر تیز رفتار مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے، ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسڑکٹ ہسپتال منتقل کیا۔
چکوال سے ملتان جانے والی مسافر بس ایم فور موٹروے پر عبدالحکیم انٹر چینج کے قریب ٹرک سے تیز رفتاری کی وجہ ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 17 مسافر زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ضلع بھر کی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔
حادثہ اس قدر شدید تھا کہ بس کی چھت ہی اڑ گئی، ریسکیو نے بس کی باڈی کو کاٹ کر زخمیوں اور نعشوں کو باہر نکالا جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا، 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔