لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب نے آزادی مارچ والوں کو پیغام دے دیا۔ چودھری سرور نے وزیر اعظم عمران خان کا استعفی اور نئے انتخابات نوگو ایریاز قرار دے دیا۔
اپنے ٹویٹ میں گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم اور حکومت عوامی مینڈیٹ کے مطابق اپنی آئینی مدت پوری کر یں گے، عوامی خدمت کا مشن جاری رہے گا۔ چودھری سرور نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ نئے انتخابات کیلئے اپوزیشن 2023 کا انتظار کر یں۔