نارووال: (دنیا نیوز) نرسنگ ہاسٹل میں رہائش پذیر سیکنڈ ائیر کی طالبہ کی 100 فٹ اونچی پانی والی ٹینکی پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش، اڑھائی گھنٹے بعد مذاکرات کر کے بحفاظت ٹینکی سے نیچے اتار لیا گیا۔
نرسنگ ہاسٹل میں سیکنڈ ایئر کی طالبہ کی خود کشی کی کوشش، 100 فٹ اونچی پانی والی ٹینکی پر چڑھ گئی، پولیس اور ریسیکو 1122 نے مذاکرات کے بعد طالبہ کو بحفاظت اتار لیا۔
طالبہ سلمیٰ کے مطابق اس نے سکول پرنسپل کے خلاف آواز اٹھائی تھی، اسی کی پاداش میں پرنسپل نے مجھ پر نازیبا حرکات اور ہاسٹل میں لڑکوں سے ملنے کے الزامات لگائے جس پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی کوشش کی۔
سکول پرنسپل کا کہنا ہے کہ طالبہ کے خلاف انکوائری چل رہی تھی، اس سے موبائل، ابارشن کی ادویات برآمد ہونے پر سی ای او ہیلتھ نے نوکری سے برخاستگی کا لیٹر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر کے مطابق خود کشی کرنے کی کوشش کی وجہ طالبہ سلمی نے پرنسپل کا نارویہ رویہ بتایا ہے۔