وزیرآباد: (دنیا نیوز) وزیرآباد کے نواحی علاقے ڈیرہ دین محمد میں گھریلو ملازمہ کی لاش ڈرائنگ روم سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دی ہے۔
شیخوپورہ کے رہائشی فقیر محمد کی 13 سالہ بیٹی مریم وزیرآباد کے علاقے ڈیرہ دین محمد کے شہری رانا مستنصر بوبی کے گھر ملازمت کرتی تھی۔ مریم کی لاش پراسرار طور پر گھر کے ڈرائنگ روم میں پائی گئی۔ مقتولہ کے سینے پر گولی کا نشان ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مریم گھریلو کام کاج میں مصروف تھی کہ اچانک کمرے سے فائر کی آواز سنائی دی۔ کمرے میں جا کر دیکھا تو لاش فرش پر پڑی تھی جبکہ پاس ہی پسٹل موجود تھا۔
پولیس کے اعلی حکام اور فرانزک لیب کے عملے نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے والدین کے آنے پر مقدمہ درج کیا جا ئے گا۔ شبہ کیا جا رہا ہے کہ مریم کو قتل کیا گیا ہے۔ مقتولہ کو سینے پر گولی ماری گئی ہے جبکہ مالک کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے خودکشی کی ہے۔