بہاولپور: (دنیا نیوز) بہاولپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 بھاتی شہری گرفتار کرلیے، ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا۔
پولیس تحصیل یزمان کے ریگستان سے 2 بھارتی شہری دھرلیے، جن کی شناخت پرشانت وائندم ولد بابو راو وائندم اور وری لال ولد صوبی لال کے نام سے ہوئی، دونوں شہریوں نے بغیر دستاویزات اور پاسپورٹ کے سرحد پار کی، ایک کا تعلق بھارتی ریاست حیدر آباد جبکہ دوسرے کا مدہیہ پردیش سے ہے۔
پولیس نے کنٹرول آف انٹری ایکٹ 1952 کی شق 3 اور 4 کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔