پھاٹک پر سیلفی لیتے نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

Last Updated On 20 November,2019 04:27 pm

گجرات: (دنیا نیوز) صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات میں ٹک ٹاک ویڈیوز اور سیلفی کے جنون نے 18 سالہ نوجوان کی جان لے لی۔

 

ریسکیو ذرائع کے مطابق ضلع گجرات کے علاقے سائیں راجہ پھاٹک کے قریب سیلفی لیتے نوجوان ٹرین کی زد میں آ گیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی عمر 18 سال ہے جبکہ نوجوان کا نام جبار حسین ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے 18 سالہ جبار حسین کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گجرات میں سیلفی کا جنون نوجوان کی جان لے گیا تھا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا تھا، رحمانیہ پھاٹک پر سیلفی لیتے ہوئے دو دوست ٹرین کی زد میں آ گئے، جسکے بعد ایک دوست زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر گڑھ: سیلفی کا جنون ایک اور بچے کی جان لے گیا

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے ہوالے شہری کی شناخت 32 سالہ ضیغم کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی کی شناخت 19 سالہ مبین کے نام سے ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سیلفی کا جنون خلا تک پہنچ گیا

یاد رہے کہ اس سے قبل اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جس میں متعدد لوگ اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں، رواں سال کے جولائی کے مہینے میں بھی مظفر گڑھ میں ایسا ہی واقعہ سامنے آیا تھا جب سیلفی کے جنون نے ایک بچے کی جان لے لی تھی۔

یہ واقعہ مظفر گڑھ میں پیش آیا تھا، مظفر گڑھ کے علاقہ بھٹہ پور میں سیلفی لینے کے دوران 14 سالہ عبد اللہ سیلفی بناتے ہوئے گولی چل جانے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔عبداللہ اپنے کزن کے ساتھ گھر میں لوڈ پسٹل کے ذریعے سیلفی بنانے کی کوشش کر رہا تھا اس دوران گولی چل گئی جس کی وجہ سے عبد اللہ موقع پر ہی چل بسا تھا۔

 

Advertisement