تونسہ شریف: (دنیا نیوز) ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف میں جائیداد کے تنازعہ پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔
دنیا نیوز کے مطابق تونسہ شریف کے موضع پنجگرائیں میں خون سفید ہو گیا، چچا نے ساتھیوں کے ہمراہ رقبہ کے تنازعہ پر کلہاڑیوں کے وار کر کے بھتیجے کو قتل کردیا۔
نوجوان جاوید صبح پیٹر چلانے گیا تو چچا ۔امیر محمد اور ریاض نے بھتیجوں نے کلہاڑیوں سے حملہ کر دیا، بچانے کے لیے آنے یونس اور اعجاز پر بھی کلہاڑیاں چلا دیں جبکہ ملزمان جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ اعجاز کی حالت تشویشناک ہے، زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے تونسہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔