گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ پولیس نے 8 سالہ مریم کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر درندہ صفت قاتل گرفتار کر لیا جبکہ خطرناک بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 9 ارکان گرفتار کر کے کروڑوں کا مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا۔
گوجرانوالہ پولیس نے کوٹ محمد شفیع کی آٹھ سالہ مریم کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والے55 سالہ شقی القلب ملزم عبدالغنی کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا اور ملزم کی نشاندہی پر بچی کی لاش بھی برآمد کر لی۔
پولیس نے پولیس یونیفارم میں ڈاکے ڈالنے والے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 9 ڈاکووں کو گرفتار اور ان کے قبضہ سے ڈیڑھ کروڑ نقدی و دیگر مال مسروقہ برآمد کر کے مالکان کو لوٹا دیا۔
آرپی او گوجرانوالہ اور سی پی او نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجرمان کو گرفتار کرنے والے افسران اور اہلکاران کونقد انعامات اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا۔