گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) ضلع گوجرانوالہ کے علاقے گوندلانوالہ روڈ پر سکریپ کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کی کوشش کے دوران ڈاکوؤں نے دکاندار کو زخمی کر دیا جبکہ شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
دنیا نیوز کے مطابق گوندلانوالہ روڈ پر چھ مسلح ڈاکو زاہد بٹ کی دکان میں واردات کی نیت سے داخل ہوئے، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے دکان کے مالک کو زخمی کر دیا۔
فائرنگ کی آواز سن کر قریبی دکاندار مو قع پر جمع ہو گئے، دو ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑ کر خوب درگت بنا نے کے بعد پو لیس کے حوالے کر دیا۔ چار ڈاکو مو قع سے فرار ہونے میں کا میاب ہو گئے۔
ماڈل ٹاؤن پولیس کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائیگی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی دکاندار کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔