گوجرانوالہ: اندرون شہر سمیت تجارتی مراکز کے 300 مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی

Last Updated On 29 October,2019 09:07 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں بجلی چوروں کی شامت آ گئی، گیپکو نے مختلف کارروائیوں میں کمرشل پلازہ سمیت دیگر تجارتی مراکز میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑ لی۔

گیپکو نے بجلی چوروں کے خلاف مہم کے دوران اندرون شہر بازاروں اور تجارتی مراکز میں چھاپے مارے تو 300 سے زائد مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی جبکہ ایک کمرشل پلازہ کے 39 میٹروں میں بھی ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی۔

گیپکو نے بجلی چوری کرنے والے فیکٹری، پلازہ مالکان اور دکانداروں کو ایک کروڑ 72 لاکھ سے زائد جرمانے تو کردیئے مگر بجلی چوری کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

شہریوں کاکہنا ہے کہ بجلی چوری کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے گیپکو کو پہلے محکمہ میں چھپی کالی بھیڑوں کا محاسبہ کرنا چاہئے۔