گوجرانوالہ: تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں سکیورٹی گارڈ دن دیہاڑے قتل

Last Updated On 18 October,2019 04:29 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) پنجاب کے بڑے ضلعوں میں سے ایک گوجرانوالہ میں تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں دن دیہاڑے سکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں دن دیہاڑے سکیورٹی گارڈ کو مارا گیا، قتل کے واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیإ نیوز نے حاصل کر لی، فوٹیج میں ملزم کو مقتول پر فائرنگ کر کے قتل کرتے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق کار سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے صبح سویرے سکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا تھا، تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او عدنان اعجاز کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، قتل کے بعد مقتول کے بیوی، بچے اور بھانجا بھی لاپتہ ہیں۔