گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ کے نواحی علاقے آدھورائے میں مزدور کا اجرت مانگنا جرم بن گیا۔ سفاک مالک نے تنخواہ مانگنے پر پندرہ سالہ احتشام کا ہاتھ کاٹ دیا۔
زخمی احتشام کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا بیٹا گزشتہ 6 ماہ سے محمد حسین نامی شخص کے پاس آرے مشین پر کام کرتا تھا۔ اسے اجرت دینے کی بجائے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ ظالموں نے میرے بیٹے کا آرے مشین سے ہاتھ کاٹ دیا۔
والد کا کہنا تھا کہ ہم تھانے درخواست دینے جائے تو بااثر ملزمان دھمکیاں دیتے ہیں۔ ہم غریب لوگ ہیں، ہمیں انصاف نہیں مل رہا، ہم کہاں جائیں۔ میرے بیٹے کا ہاتھ ضائع ہوگیا، ہمیں انصاف چاہیے۔
ادھر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ ایمن آباد نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔