گوجرانوالہ: سمگل شدہ بھارتی کپڑے کی بھرمار سے مقامی صنعت متاثر

Last Updated On 10 September,2019 04:12 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں سمگل شدہ بھارتی کپڑے کی بھرمار ہے جس سے مقامی انڈسٹری کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

گوجرانوالہ میں سمگل شدہ کپڑے کی فروخت عروج پر، زیادہ تر انڈین اور کورین کپڑا سمگل ہو کر ٹرینوں اور بسوں کے ذریعے مارکیٹوں میں پہنچتا ہے۔

سمگل شدہ کپڑے کی فروخت سے پاکستانی انڈسٹری بھی متاثر ہو کر رہ گئی ہے جبکہ حکومت کو کسٹم ڈیوٹی کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

سالہا سال سے جاری کپڑے کی سمگلنگ کا نہ رکنا کسٹم حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔