گوجرانوالہ: (روزنامہ دنیا) ایف آئی اے نے گوجرانوالہ سے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا، ملزم پنجم تیواری دس سال قبل غیر قانونی طور پر پاکستان آیا اور پاکستانی دوست کی مدد سے نہ صرف بلال کے نام سے شناختی کارڈ بنوایا بلکہ پاکستانی لڑکی سے شادی بھی کرلی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر نواز کے مطابق گرفتار ملزم پنجم تیواری کی 2009 میں گوجرانوالہ کے رہائشی کامران سے دوستی ہوئی اور اس نے دس سال قبل غیر قانونی طریقے سے پاکستان آکر کامران کی مدد سے بلال کے نام سے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کر لیا۔
ملزم نے بعد میں دوست کامران کی بہن سے شادی بھی کر لی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جارہی ہیں، مقدمہ میں کامران سمیت اسکی معاونت کرنیوالے پانچ افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ نادرا ملازمین کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔