گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) کالعدم جماعۃ الدعوہ کے رہنما عبد الرحمان مکی کو گرفتار کر لیا گیا۔
کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ اور کالعدم تنظیم فلاح انسانیت کے رہنما مولانا عبد الرحمٰن مکی کو ملکی سطح پر کالعدم تنظیموں پر جاری کریک ڈاؤن کے خلاف انتہائی اشتعال انگیز تقریریں کرنے اور تنقید کرنے پر نقص امن عامہ کے تحت گرفتار کیا گیا۔
مولانا مکی نے عوام سے اپنی تنظیم فلاح انسانیت کے نام پر چندے کے اپیل بھی کی تھی۔ مولانا مکی نے ایف اے ٹی ایف کے اقدامات کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔