گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں بچوں سے مبینہ زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کے واقعات میں اضافہ ہو گیا، لوگوں نے تتلے عالی میں بااثر ملزمان کے خلاف احتجاج کیا تو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
گوجرانوالہ میں بچوں سے مبینہ زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کے واقعات بڑھنے لگے۔ تتلے عالی میں لوگوں نے بااثر ملزمان کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔
متاثرین نے اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کرنیوالے افراد کو گرفتار کیا جائے۔ شہریوں کے احتجاج کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔